وہ مقام جہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجتہ الوداع کا تاریخی خطبہ دیا تھا
مسجد نمرہ میں 3 لاکھ نمازیوں کی گنجائش کی ہے اور مکہ میں مسجد الحرام کے بعد سب سے بڑی مسجد ہے
میدان عرفات کی تاریخی مسجد نمرہ اس مقام پر قائم کی گئی ہے جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجتہ الوداع کا تاریخی خطبہ دیا تھا جو انسانی حقوق کی عظیم دستاویز بنی۔
العربیہ نیوز کے مطابق مسجد نمرہ میں آج ڈاکٹر یوسف بن محمد نے خطبۂ حج دیا جو مکہ کی دوسری بڑی مسجد ہے اور جس کے 6 مینار اور 3 گنبد ہیں۔ خطبہ حج کے بعد مسجد نمرہ میں ظہرین ادا کی گئی۔
خیال رہے کہ مسجد نمرہ اس مقام پر قائم کی گئی ہے جہاں اللہ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حجتہ الوداع کا خطبہ دیا۔ یہ خطبہ انسانی حقوق کے چارٹر کی حیثیت رکھتا ہے۔
اہم تاریخی مسجد نمرہ کو مسجد ابراہیم، مسجد عرفہ اور مسجد عرنہ کے نام سے بھی جانا تھا۔ یہ مسجد 110 ہزار مربع میٹر رقبہ پر مشتمل ہے جسے پہلی بار دوسری صدی ہجری کے وسط میں خلافتِ عباسیہ کے دور میں تعمیر کیا گیا تھا۔
بعد ازاں سعودی ریاست کے دور میں سب سے بڑی توسیع کی گئی مسجد کی مشرق سے مغرب تک لمبائی 340 میٹر ہے اور شمال سے جنوب تک چوڑائی 240 میٹر ہے۔ اس کا رقبہ 110 ہزار مربع میٹر سے زیادہ ہے۔ اس کے پیچھے مسجد کا سایہ دار علاقہ ہے جس کا رقبہ تخمینا 8 ہزار مربع میٹر بنتا ہے۔
نمرہ مسجد کی سعودی ریاست کے دور میں کی گئی توسیع پر 237 ملین ریال لاگت آئی تھی۔ اور یہ مسجد مکہ میں مسجد حرام کے بعد دوسری بڑی مسجد بن گئی۔ توسیع کے بعد سے اس مسجد میں تقریباً ساڑھے 3 لاکھ نمازیوں کی گنجائش ہو گئی ہے۔