روس سے خام تیل لیکر آنے والا دوسرا بحری جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگرانداز

کلائیڈ نوبل نامی جہاز سے خام تیل کی ترسیل آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شروع کردی جائے گی، ذرائع

فوٹو: ایکسپریس

روس سے خام تیل لے کر آنے والا دوسرا بحری جہاز کراچی بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق روس سے 56 ہزار ٹن خام تیل لے کر آنے والا بحری جہاز کلائیڈ نوبل برتھ پر لنگرانداز ہوگیا ہے۔


بندرگاہ کے ذرائع کے مطابق روسی جہاز کی آئل پیئر نمبر 3 پر برتھنگ کر دی گئی ہےا ور اس سے خام تیل کی ترسیل آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شروع کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ روس سے پہلا بحری جہاز 45 ہزار ٹن خام تیل لے کر 11 جون کو کراچی بندرگاہ پہنچا تھا۔
Load Next Story