عید الاضحیٰ پر سندھ میں دفعہ 144 نافذ تمام اسلحہ لائسنس منسوخ

صوبے بھر میں بغیر اجازت، کیمپ لگاکر یا لاؤڈ اسپیکر پر اعلان کر کے کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہوگی، نوٹی فکیشن

فوٹو فائل

حکومت سندھ نے عیدالاضحیٰ پر بغیر اجازت کے کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے صوبے بھر میں تین روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق نےصوبےبھر میں 3دن کےلیےدفعہ 144 کےنفاذ کیا گیا ہے-


نوٹی فیکیشن کے مطابق بغیر پیشگی اجازت کےقربانی کےجانوروں کی کھال جمع کرنے پر پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے دفعہ 144 کے تحت اسلحہ لیکر چلنےپر پابندی ہوگی- محکمہ داخلہ سندھ نے واضح کیا ہے کہ کھالیں جمع کرنے کےلیے کیمپ لگانے اور کھالیں جمع کرنےکےلیےلاوڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی جبکہ اسلحہ لیکر چلنےکے پہلے سے جاری شدہ اجازت نامے منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
Load Next Story