ورلڈکپ پاکستانی شرکت بدستور حکومتی اجازت سے مشروط
دورہ بھارت اور میچ وینیوز کے حوالے سے کلیئرنس درکار ہوتی ہے،پی سی بی
ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت بدستور حکومتی اجازت سے مشروط ہے۔
ورلڈکپ کا شیڈول جاری ہونے پر پی سی بی ترجمان کا موقف سامنے آگیا ،ان کے مطابق ٹیم کے دورہ بھارت اور میچ وینیوز کے حوالے سے حکومت پاکستان کی کلیئرنس درکار ہوتی ہے، میگا ایونٹ میں شرکت،احمد آباد میں بھارت سے میچ سمیت معاملات حکومتی کلیئرنس سے مشروط ہیں،ہم حکومت سے رابطے میں ہیں، اس کی جانب سے ہمیں جو بھی ہدایت ملے گی آئی سی سی کو آگاہ کر دیں گے،کونسل نے 2ہفتے قبل میگا ایونٹ کے شیڈول کا ڈرافٹ جائزے کیلیے بھجوایا تو اس وقت ہی بتا دیا گیا کہ کوئی بھی فیصلہ حکومتی ہدایات کے مطابق ہی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستان نے آئی سی سی اور بھارتی بورڈ سے اپنی شرط منوالی
دوسری جانب آئی سی سی پُراعتماد ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ کیلیے بھارت پہنچے گی،ایک آفیشل نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کے تمام ارکان کو اپنے ملکی قوانین اور قواعدوضوابط کا احترام کرنا پڑتا ہے ، ہم پُراعتماد ہیں کہ گرین شرٹس میگا ایونٹ میں شرکت کیلیے بھارت میں موجود ہوں گے۔
یاد رہے کہ ورلڈکپ شیڈول کا ڈرافٹ موصول ہونے پر پی سی بی نے بھارت سے مقابلہ احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کیا،افغانستان سے میچ اسپن کیلیے سازگار چنئی اور آسٹریلیا سے مقابلہ بنگلورو کے ٹریک پر کرانے بھی اعتراض کرتے ہوئے وینیوز آپس میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا مگر کوئی تبدیلی کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔