وفاقی حکومت کا پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے دور کا خصوصی آڈٹ کروانے کا فیصلہ

نجم سیٹھی کے دور کا آڈٹ کروانے کیلیے آڈیٹر جنرل پاکستان کو خط لکھ دیا گیا

نجم سیٹھی کے دور کا آڈٹ کروانے کیلیے آڈیٹر جنرل پاکستان کو خط لکھ دیا گیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے دور میں مبینہ بے ضابطگیوں کے پیش نظر خصوصی آڈٹ کروانے کا فیصلہ کرتے ہوئے آڈیٹر جنرل پاکستان کو فوری آڈٹ شروع کروانے کے لیے خط لکھ دیا۔

وفاقی وزارت بین الصوباٸی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کی جانب سے متعلقہ ریکارڈ کی عدم فراہمی پر وفاقی حکومت نے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ آڈیٹر جنرل پی ایس ایل 8 کا بھی فوری آڈٹ شروع کرے اور نجم سیٹھی دور میں ہونے والے اخراجات کا مکمل آڈٹ کروایا جائے، آڈیٹر جنرل 22دسمبر 2022 سے 20جون 2023 کا بلا تاخیر آڈٹ شروع کرے۔


مزید پڑھیں: پی سی بی میں اقتدار کا ورلڈکپ، کرکٹ کے اہم معاملات ہوا میں معلق

آڈٹ حکام نجم سیٹھی سمیت عارضی منیجمنٹ کمیٹی کے ارکان کو ملنے والی مراعات کا بھی جاٸزہ لیں گے۔

وفاقی حکومت نے دسمبر 2022 میں عارضی منیجمنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی جبکہ وفاقی حکومت کو پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے غیر ضروری اخراجات بارے متعدد شکایات موصول ہوٸی تھی۔
Load Next Story