ٹویٹرفلائٹ اسکول کی جانب سے متعدد مفت کورسز کا آغاز

ای کامرس، ویڈیو، رسائی بڑھانے، صارفین کے انتخاب اور ٹویٹ کو پراثر بنانے والے مختصر کورس کے بعد بیج حاصل کئے جاسکتے ہیں

ٹویٹر نے فلائٹ اسکول کے نام سے مختلف شعبوں میں صلاحیت بڑھانے والے کورسز کا آغاز کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

ٹویٹر نے اپنا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ٹویٹر فلائنگ اسکول کا آغازکردیا ہےجس کے تحت متعدد مختصر کورس پیش کئے گئے ہیں۔ فی الحال تمام کورسز بالکل مفت میں موجود ہیں۔

ٹویٹرنے اپنا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے صارفین کو ٹویٹر کو مؤثرانداز میں استعمال کرنے کےلیے کئی مختصر مدتی کورس پیش کئے ہیں۔ ان کی تکمیل کے بعد آپ نہ صرف ٹویٹر کو بہتر انداز میں استعمال کرسکیں گے بلکہ ان کے بیج (امتیازی نشانات) حاصل کرکے دوسروں کو اپنی مہارت سےبھی آگاہ کرسکیں گے۔

اس سے ڈجیٹل دنیا پر کام کرنے والے افراد ٹویٹر جیسے اہم مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم کو اپنی آمدنی، ادارے کی رسائی، برانڈ کی تشہیر اور بطور سرٹیفائیڈ ٹویٹرماہر کے اپنی آمدنی بھی بڑھاسکیں گے۔ یوں صارفین، کمپنیاں اور ادارے بہت سے فوائد سمیٹ سکتے ہیں۔

کورس کی تفصیلات

ٹویٹرفلائٹ اسکول کے تحت کورسز کو چار درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں واٹس ہیپننگ، ارن اے بیج، بزنس کورسز، اور ویڈیو ایڈیٹنگ شامل ہیں۔

اس طرح ایڈز مینیجر کے ابتدائی اصول، کنورژن ٹریکنگ، اشتہاری مہم اور منصوبہ بندی، پرفارمنس ایڈز اسپیشلسٹ، ٹویٹ لائک اے پرو ویڈیو سیریز، ٹویٹرپراڈکٹ ویڈیو ٹیوٹوریئلز، ٹائم لائن اینڈ ریچ بلاکس، ٹویٹر اسپیس کا استعمال اور کراس بارڈر ایڈورٹائزنگ وغیرہ شامل ہیں۔



ارن اے بیج کے زمرے میں ویڈیو ایدز اسپیشلسٹ، ٹویٹرفار کری ایٹوز، ٹویٹر فلائی اسکول ویڈیو بیج، اور دیگر کورس موجود ہیں۔

بزنس کورسز


بزنس کورس کی فہرست خاصی طویل ہے جنہیں کری ایٹو، ای کامرس، انویسٹمنٹ، آپریشنز، پرفارمنس، منصوبہ بندی و پلاننگ اور اسٹریٹجی یا حکمتِ عملی شامل ہیں۔ مجموعی طور پر بزنس شعبے میں بھی درج بالا کورسزسے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

ویڈیو سیریز میں آپ سیکھ سکیں گے کہ ٹویٹر کے لیے موزوں اور بہترین ویڈیو کیسے بنائی جاسکتی ہیں۔ ان میں پروسیریز، پراڈکٹ ٹیوٹوریئلز، ٹیوٹرپر صارفین بڑھانے، کانٹینٹ اسٹریٹجی اور منصوبہ بندی اور نیو آڈیئنس وغیرہ شامل ہیں۔

اکاؤنٹ کیسے بنائیں ؟

ٹویٹر فلائٹ اسکول پر آپ آسانی سے اپنا اکاؤنٹ بناسکتے ہیں اور اسی وقت تربیت شروع کرسکتےہیں۔

اس کے لیے https://www.twitterflightschool.com/student/catalog پر جائیں اور وہاں لاگ اِن پر کلک کیجئے۔ کلک کرنے کے لیے جی میل اکاؤنٹ کافی ہے جس کی بدولت آپ اسکول کا حصہ بن کر فوری طور پر فلائٹ اسکول کورسز سے استفادہ کرسکتےہیں۔

ٹویٹرماہرین سے سیکھیں

واضح رہے کہ اکثر کورس بہت مختصر دورانئے کے ہیں جنہیں ٹویٹر کے آفیشل اور ماہرین نے بنایا ہے۔ یعنی آپ بذاتِ خود ان افراد سے سیکھ رہے ہیں جو ٹویٹر سے وابستہ ہیں اور اپنی ایپ کی اہمیت بڑھانا چاہتے ہیں۔



اے آئی، ڈیٹا سائنسِس اور کئی کتابوں کے مصنف ڈاکٹر ذیشان الحسن عثمانی نے کہا ہے کہ ٹویٹرفلائنگ اسکول کی بدولت فری لانسر اپنی تکنیکی استعداد بڑھا کر خود کو ممتاز کرسکتے ہیں۔ وہ مختلف بیج حاصل کرکے دنیا کو بتاسکتے ہیں کہ انہیں ٹویٹر جیسے پلیٹ فارم پر فلاں فلاں امور میں مہارت حاصل ہے۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }