عید پر بچوں سے نہیں مل سکا فیروز خان

نہیں جانتا اب بچوں سے کب ملاقات ہوگی، فیروز خان

(فائل فوٹو)

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سُپر اسٹار فیروز خان بڑی عید پر اپنے بچوں سے نہیں مل سکے۔

فیروز خان کے ایک مداح نے سوشل میڈیا پر کمنٹ کرتے ہوئے فیروز خان سے سوال کیا کہ آپ سلطان اور فاطمہ سے کب ملیں گے؟

مداح کے اس سوال پر جواب دیتے ہوئے فیروز خان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے ان کی اپنے بچوں سے کب ملاقات ہوگی۔







View this post on Instagram


A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)




انہوں نے بتایا کہ وہ کورٹ گئے تھے تاہم جج بھی عید کی چھٹیوں پر تھے جس کی وجہ سے انہیں بچوں سے ملنے کا موقع نہیں ملا سکا۔


فیروز خان کا کہنا تھا کہ وہ خدا کے شکرگزار ہیں کہ وہ انہیں بچوں کیلئے اپنی محبت کو زندہ رکھنے کا سبق سکھا رہا ہے جو میرے دل کے بےحد قریب ہیں جیسا کہ میرا بیٹا سلطان کہتا ہے کہ 'آپ میرے دل میں رہتے ہیں'۔







View this post on Instagram


A post shared by Feroze Khan Abu Sultan 🇵🇰 (@ferozekhan)






یاد رہے کہ اداکار فیروز خان کی اہلیہ نے کچھ عرصہ قبل سابق شوہر پر گھریلو تشدد کا الزام عائد کر کے ان سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

جس کے بعد سے بچے علیزے سلطان کے پاس ہیں اور فیروز خان کو ان سے ملنے کیلئے قانونی اجازت درکار ہوتی ہے۔
Load Next Story