بالی ووڈ سے مایوس ہوکر اداکاری چھوڑ دی تھی رجت بیدی
کوئی مل گیا فلم میں میرے بہت سے سین کاٹ دیئے گئے جس سے مایوسی ہوئی، رجت بیدی
بالی ووڈ کے سابق اداکار رجت بیدی کا کہنا ہے کہ وہ انڈسٹری کے غیر منصفانہ رویے کی وجہ سے انڈسٹری چھوڑنے پر مجبور ہوگئے تھے۔
سالوں سے اسکرین سے دور رہنے والے بھارتی اداکار رجت بیدی کا کہنا ہے کہ انہیں بالی ووڈ انڈسٹری سے بےحد مایوسی ہوئی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ کینیڈا منتقل ہوگئے۔
کوئی مل گیا فلم میں بطور ویلن کردار نبھانے والے اداکار رجت بیدی کا کہنا ہے کہ فلم کیلئے انہوں نے بہت سے سین شوٹ کروائے تھے جو فلم ریلیز ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ کاٹ دیئے گئے ہیں۔
رجت بیدی نے کہا کہ فلم کی شاندار کامیابی کے باوجود اس کا ان کے کیریئر پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ایک ایسے موقع پر کینیڈا گیا جب میں انڈسٹری میں اپنے کام سے مایوس ہو گیا تھا۔
اداکار نے انکشاف کیا کہ فلم کوئی مل گیا کے بعد وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئے تھے اور تب انہوں نے بالی ووڈ سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔
یاد رہے کہ رجت بیدی ایشوریہ رائے کے ساتھ فلم سمیت 50 سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں وہ ان دنوں اپنے خاندان کے ہمراہ کینیڈا میں مقیم ہیں اور برسوں بعد اپنی فلم گول گپے سے بالی ووڈ میں واپس آئے ہیں۔