رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بھتیجے کی لڑکی سے گن پوائنٹ پر مبینہ زیادتی کی کوشش

اہل علاقہ نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بناکراس کے سر کے بال اور بھنویں مونڈھ کر پولیس کے حوالے کردیا

جمشید دستی کے بھتیجے ناصر دستی نے مبینہ طور اپنے 3 ساتھیوں کے ہمراہ لڑکی سے اسلحہ کے زور پر مبینہ زیادتی کی کوشش کی فوٹو:فائل

رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بھتیجے نے 3 ساتھیوں کے ہمراہ نوجوان لڑکی کے ساتھ اسلحہ کے زور پر مبینہ زیادتی کی کوشش کی جسے اہل علاقہ نے ناکام بنادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بھتیجے ناصر دستی نے مبینہ طور اپنے 3 ساتھیوں کے ہمراہ لڑکی سے اسلحہ کے زور پر مبینہ زیادتی کی کوشش کی تاہم لڑکی کی چیخ پکار پر اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے اور ملزم ناصر دستی کو پکڑ لیا جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے، اہل علاقہ نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بناکر اس کےسر کے بال اور بھنویں مونڈھ کر پولیس کے حوالے کردیا ،دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بھی واقعے کا نوٹس لے کر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔


متاثرہ لڑکی کی عمر 22 سال بتائی جاتی ہے اور یہ پیر جہانیاں کی رہائشی ہے، پولیس کا کہنا ہےکہ ابھی تک لڑکی کے اہل خانہ کی جانب سے کوئی درخواست نہیں دی گئی اس لئے ملزم کے خلاف تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ جمشید دستی نے پارلیمنٹ لاجز میں ارکان پارلیمنٹ پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا جسے وہ ثابت نہیں کرسکے تھے۔
Load Next Story