کراچی ضلع سینٹرل میں غیر قانونی طور پر کھالیں جمع کرنے 91 افراد گرفتار

گرفتار ملزمان سے ملنے والی کھالوں اور نقدی کو پولیس نے قبضے میں لے لیا، بیشتر افراد افغان باشندے ہیں، سینٹرل پولیس

گرفتار ملزمان سے ملنے والی کھالوں اور نقدی کو پولیس نے قبضے میں لے لیا، بیشتر افراد افغان باشندے ہیں، سینٹرل پولیس (فوٹو : فائل)

عیدالاضحیٰ کے پہلے روز ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے غیر قانونی طور پر کھالیں جمع کرنے 91 افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل رانا معروف عثمان کی ہدایات پر شارع نور جہاں، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی، جوہر آباد، رضویہ سوسائٹی، بلال کالونی، تیموریہ، سپر مارکیٹ اور لیاقت آباد پولیس نے غیر قانونی طور پر کھالیں جمع کرنے کرنے والے 91 افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے ملنے والی کھالوں اور نقدی کو پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان میں بیشتر افغان باشندے ہیں، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں قائم ہائیڈ کلیکشن پوائنٹس پر پولیس کی سیکیورٹی کو بھی بڑھا دیا گیا ہے اور غیرقانونی طور پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے والوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔
Load Next Story