قرآن پاک کی بے حرمتی بغداد میں مظاہرین کا سوئیڈش سفارتخانے پر دھاوا
مظاہرین سوئس سفارت خانے کے کمپاؤنڈ میں 15 منٹ تک موجود رہے، ہم جنس پرستوں کا پرچم نذر آتش
سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف عراق کے دارالحکومت بغداد میں مشتعل مظاہرین نے سوئیڈش سفارت خانے پر دھاوا بول دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شیعہ مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر کے حامی مظاہرین سوئس سفارت خانے کے کمپاؤنڈ میں 15 منٹ تک موجود رہے اور شدید نعرے بازی کی بعد ازاں پولیس کے آنے پر مظاہرین وہاں سے پیچھے ہٹ گئے۔
مظاہرین کی جانب سے احتجاج کے دوران قوس قزح کے رنگوں پر مشتمل ہم جنس پرستوں کا پرچم بھی نذر آتش کیا گیا، مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں قرآن پاک اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مذموم واقعے کے خلاف مذمتی نعرے درج تھے۔
مزید پڑھیں: سویڈن میں عید گاہ کے باہر قرآن پاک کا نسخہ نذرآتش
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے فوٹوگرافر نے بتایا کہ مظاہرین تقریباً 15 منٹ تک کمپاؤنڈ کے اندر موجود رہے اور سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے بعد وہاں سے چلے گئے۔
عراقی حکام نے ابھی تک سفارت خانے کے کمپاؤنڈ میں مظاہرین کے داخل ہونے کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے۔