اورنگی ٹاؤن مدرسہ دھماکے میں زخمی ایک اور طالبعلم دم توڑ گیا
جاں بحق طلبا کی تعداد 5 ہوگئی، ابراہیم کا زخمی بھائی بھی 4 روز قبل جاں بحق ہوا
اورنگی ٹائون میں واقع مدرسے میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک اور طالب علم دوران علاج دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والے طالب علموں کی تعداد5ہو گئی،مقتول ابراہیم کا چھوٹا بھائی بھی دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد4روز قبل دوران علاج دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پیر کو اورنگی ٹائون سیکٹر4-F فرنٹیئر کالونی موڑ کے قریب اگرور کالونی میں واقع طاہریہ مسجد کے اندر قائم جامعہ اسلامیہ میں ہونے والے بم دھماکے میں زخمی ہونے والا11 سالہ ابراہیم ولد نواب گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا، مقتول3 بھائیوں اور ایک بہن سے سب سے بڑا تھا ، مقتول کی نمازجنازہ بعد نماز عصر طاہریہ مسجد میں ادا کی گئی، نمازجنازہ میں مقتول کے اہلخانہ عزیز واقارب اور بڑی تعداد میں علاقہ مکین شریک ہوئے۔
نمازجنازہ کے بعد مقتول کی میت اورنگی ٹائون4 نمبر میں واقع قبرستان لے جائی گئی جہاں مقتول کوسپرد خاک کردیا گیا، مقتول ابراہیم کا چھوٹا بھائی8سالہ اسماعیل ولد بخت نواب بھی دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد4 روز قبل دوران علاج دم توڑگیا تھا،ادھر مومن آباد پولیس نے مسجد میں کیے جانے والے بم دھماکے کا مقدمہ مسجد طاہریہ کے مہتمم کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف5 روز بعد درج کر کے تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کردی،پولیس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے طالب علموں کی تعداد5 ہوگئی،3طالب علم زخمی ہیں۔