کیریبیئن لیگ اعظم خان سب سے مہنگے پاکستانی کرکٹر بن گئے

فرنچائز کی جانب سے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر کو ایک لاکھ 20 ہزار ڈالرز دیے جائیں گے

فرنچائز کی جانب سے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر کو ایک لاکھ 20 ہزار ڈالرز دیے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

اعظم خان کیریبیئن پریمیئر لیگ میں سب سے زیادہ معاوضہ پانے والے پاکستانی کرکٹر بن گئے۔

24 سالہ بیٹر اعظم خان کو گیانا ایمازون واریئرز نے منتخب کیا ہے، فرنچائز کی جانب سے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر کو ایک لاکھ 20 ہزار ڈالرز دیے جائیں گے، یہ اس بار کسی بھی پاکستانی کو اس لیگ میں ملنے والا سب سے زیادہ معاوضہ ہوگا۔


یہ بھی پڑھیں: عماد وسیم، اعظم خان کا امریکی لیگ میں بھارتی فرنچائز سے معاہدہ

اعظم خان اس قبل سی پی ایل میں بارباڈوس رائلز کا حصہ رہے ہیں، رواں سال کا ایڈیشن 16 اگست سے 24 ستمبر تک شیڈول ہے،عماد وسیم اور محمد عامر کو ایک بار پھر دفاعی چیمپئن جمیکا تلاواز نے منتخب کر لیا ہے۔
Load Next Story