پیرس ٹیکسٹائل نمائش میں خریداروں کی پاکستانی مصنوعات میں گہری دلچسپی

تین سے پانچ جولائی تک جاری رہنے والی نمائش میں 30 پاکستانی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں

ٹیکس ورلڈ اپیرل سورسنگ نمائش میں 20 ممالک سے تقریباً 1350 نمائش کنندگان شریک ہیں

پیرس میں ہونے والی ٹیکسٹائل نمائش میں یورپی خریداروں نے پاکستانی کمپنیوں کی مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

پیرس میں جاری نمائش میں 30 پاکستانی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں جن میں فیبرک، گارمنٹس اور لیدر بنانے والی کمپنیاں شامل ہیں، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے نمائش کی اہمیت کے پیش نظر پاکستان کا قومی پویلین بھی قائم کیا ہے۔


تین سے پانچ جولائی تک جاری رہنے والی ٹیکس ورلڈ اپیرل سورسنگ نمائش میں 20 ممالک سے تقریباً 1350 نمائش کنندگان اپنی مصنوعات کے ساتھ دنیا بھر سے آنے والے خریداروں کا خیر مقدم کررہے ہیں۔

ٹیکس ورلڈ پیرس کا اس سال پچیسواں ایڈیشن منعقد ہورہا ہے جس میں پاکستان، بنگلادیش، چین، ایتھوپیا، میانمار، جنوبی کوریا اور ترکی قومی پویلین کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔
Load Next Story