ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر53 کروڑ ڈالر بڑھ گئے
زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 9 ارب 34 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے، اسٹیٹ بینک
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 53 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 53 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اضافے کی وجہ 30 کروڑ ڈالر کے حکومتی کمرشل قرضوں کی وصولی تھی۔
مرکزی بینک کے مطابق 23 جون کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 4 ارب 6 کروڑ 99 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 27 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جب کہ زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 9 ارب 34 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔