برآمدات بڑھنے لگیں تجارتی خسارے میں 63 فیصد کمی

جون میں برآمدات بڑھ کردو ارب 37کروڑ ڈالر،تجارتی خسارہ 1.81ارب ڈالر

سالانہ بنیادوں پربرآمدات میں 19 فیصد،درآمدات میں 47فیصد کمی ہوئی۔ فوٹو: فائل

برآمدات بڑھنے لگیں جب کہ تجارتی خسارے میں 63 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

ملکی برآمدات بڑھنا شروع ہوگئیں، ماہ جون کے دوران برآمدات آٹھ فیصد اضافہ کیساتھ دو ارب 37کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ اسی عرصے کے دوران ملکی درآمدات تین فیصد کمی کے ساتھ4 ارب 18کروڑ ڈالر رہیں، یوں جون میں ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں15فیصد کمی واقع ہوئی۔


یہ بھی پڑھیں: برآمدات محدود کرنے سے جاری کھاتہ خسارہ سرپلس ہوگیا

جون میں تجارتی خسارہ 1.81ارب ڈالر رہا، سالانہ بنیادوں پر ملکی برآمدات میں 19 فیصد جبکہ درآمدات میں 47فیصد اور تجارتی خسارے میں 63 فیصد کمی ہوئی۔
Load Next Story