پاکستان کی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیمیں آئندہ سال انگلینڈ کا دورہ کریں گی
مینز ٹیم انگلینڈ کے خلاف چار ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی
آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ کی فائنلسٹ ٹیمیں انگلینڈ اور پاکستان آئندہ سال مئی میں انگلینڈ میں مدمقابل ہوں گی، جہاں دونوں کےدرمیان چار ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
اس دوران پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے علاوہ ہالینڈ اور آئرلینڈ میں بھی ٹی20میچز کھیلے گی، پاکستانی کرکٹ ٹیم کا یہ دورہ آئی سی سی مینز ٹی20ورلڈکپ کی تیاری کا حصہ ہوگا جو آئندہ سال ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹی20 میچوں کی یہ سیریز 22 سے 30 مئی تک کھیلی جائے گی جس کے بعد دونوں ٹیمیں ورلڈکپ کے لیے روانہ ہوجائیں گی۔
مزید پڑھیں: پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان ہوگیا
پہلا میچ 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ ایجبسٹن برمنگھم میں 25 مئی، تیسرا میچ کارڈف میں 28مئی جبکہ لندن کا اوول گراؤنڈ 30 مئی کو چوتھے میچ کی میزبانی کرے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال میلبرن میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ ایک اوور باقی رہتا تھا۔
اس عالمی ایونٹ سے قبل پاکستان نے انگلینڈ کی سات ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں میزبانی کی تھی۔جس میں انگلش ٹیم نے 3-4 سے فتح اپنے نام کی تھی۔
مزید پڑھیں: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان
انگلینڈ اسوقت ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان پانچ پوائنٹس پیچھے چوتھے نمبر پر ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز سے قبل ہالینڈ میں تین ٹی20 انٹرنیشنل اور آئرلینڈ میں دو ٹی20 انٹرنیشنل بھی کھیلے گی دونوں سیریز کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
پاکستان کی مینز ٹیم کے ساتھ ساتھ پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم بھی آئندہ سال مئی میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔اس دورے میں وہ تین ٹی20 انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہونگے۔
پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم دورے کا آغاز 11 مئی کو ایجبسٹن برمنگھم میں پہلے ٹی20 انٹرنیشنل سے کرے گی۔ اگلے دو ٹی20 انٹرنیشنل 17 مئی کونارتھمپٹن اور 19 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: 25 ہزار ڈالر دو، کینیڈا اور امریکا میں کھیلو
پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 23 مئی کو ڈربی میں کھیلا جائے گا، 26 مئی کو دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل ٹاؤنٹن جبکہ 29 مئی کو چیمسفرڈ تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا۔ ویمنز ٹی20 رینکنگ میں انگلینڈ کا نمبر دوسرا ہے جبکہ پاکستان کی رینکنگ ساتویں ہے۔
پاکستان اسوقت آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 25-2022 میں دس پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ کی پوزیشن چھ پوائنٹس کے ساتھ اسوقت ساتویں نمبر ہے۔انگلینڈ کی ٹیم نے ابھی تک ایک سیریز کم کھیلی ہے اور وہ چیمپئن شپ میں اپنی تیسری سیریز بارہ سے اٹھارہ جولائی تک آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے والی ہے۔
دوسری جانب چیمپئن شپ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی یہ آخری سیریز ہوگی۔
اس سے قبل وہ جنوبی افریقہ کے خلاف یکم سے چودہ ستمبر تک کراچی میں سیریز کھیلے گی جس کے بعد اسے اکتوبر نومبر میں بنگلہ دیش (اوے)۔ نومبر دسمبر میں نیوزی لینڈ (اوے) اور اپریل مئی میں ویسٹ انڈیز (ہوم) کے خلاف سیریز کھیلنی ہے۔
ابتک پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئن شپ میں تین سیریز کھیلی ہیں اس نے سری لنکا کو دو ایک سے اور آئرلینڈ کو تین صفر سے ہرایا ہے جبکہ ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف اسے تین صفر سے شکست ہوئی ہے۔
پاکستان کا دورۂ انگلینڈ 2024ء
مینز سیریز:
22 مئی: پہلا ٹی20 انٹرنیشنل۔ ہیڈنگلے لیڈز۔
25 مئی: دوسرا ٹی20 انٹرنیشنل۔ایجبسٹن برمنگھم۔
28 مئی: تیسرا ٹی20 انٹرنیشنل۔سوفیا گارڈنز کارڈف۔
30 مئی: چوتھا ٹی20 انٹرنیشنل۔دی اوول لندن۔
ویمنز سیریز۔
11 مئی: پہلا ٹی20 انٹرنیشنل۔ایجبسٹن۔
17 مئی: دوسرا ٹی20 انٹرنیشنل۔ نارتھمپٹن۔
19 مئی: تیسرا ٹی20 انٹرنیشنل۔ ہیڈنگلے لیڈز۔
23 مئی: پہلا ون ڈے انٹرنیشنل۔ ڈربی۔
26 مئی: دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل۔ ٹاؤنٹن۔
29 مئی۔ تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل ۔چیمسفرڈ۔