10 کلو چرس برآمدگی میں خاتون کو عمر قید سزا
پولیس کے مطابق ملزمہ در بی بی رکشہ میں منیشات لیکر جا رہی تھی
ماڈل کورٹ غربی نے 10 کلو 4 سو گرام چرس برآمدگی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزمہ در بی بی کو عمر قید کی سزا سنادی۔
رپورٹ کے مطابق کراچی میں ماڈل کورٹ غربی ایڈیشنل اینڈ سیشن جج امیر الدین نے خاتون ملزمہ سے 10 کلو 4 سو گرام چرس برآمدگی کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔
استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا جس پر عدالت نے ملزمہ در بی بی کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے ملزمہ پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ملزمہ کی ضمانت منسوخ کر کے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ تمام شواہد سے ملزمہ کیخلاف منشیات منتقلی کا جرم ثابت ہوتا ہے۔ پرائیوٹ گواہ رکشہ ڈرایئور نے بھی استغاثہ کے الزام کی تصدیق کی۔ ضبط شدہ منشیات کی کیمیکل ایگزامینیشن اور دیگر مراحل قانون کے مطابق مکمل ہوئے۔
پولیس کے مطابق ملزمہ در بی بی رکشہ میں منیشات لیکر جا رہی تھی۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے رکشے کو روک کر تلاشی لی گئی ملزمہ در بی بی سے 10 کلو 4 سو گرام چرس برآمد ہوئی۔
ملزمہ کو 19 مئی 2022 کو سائٹ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمہ کیخلاف تھانہ سائٹ بی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔