توشہ خانہ کیس کل سماعت کے لیے مقرر چیئرمین پی ٹی آئی طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سات روز میں سیشن کورٹ کو فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سات روز میں سیشن کورٹ کو فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کے کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ۔

سیشن کورٹ نے کل کیس سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔


ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور نے کل کیس سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل ذاتی طلبی کے نوٹس جاری کر دئیے ۔

عدالت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد کیس کل سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے ۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کو کل صبح ساڈھے آٹھ بجے کے لیے نوٹس جاری کیے ۔۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سات روز میں سیشن کورٹ کو فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔۔ توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت ہونے کے خلاف چئیرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہو گی.
Load Next Story