کراچی کے علاقے لیاری میں باپ اور اس کے 2 بیٹوں سمیت 5 افراد قتل

دریا آباد میں 10 ملزمان نے حق داد نیازی اور اس کے 4 بیٹوں کو خون میں نہلا دیا جن میں سے 3 موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

مشرف کالونی ابراہیم گوٹھ میں نالے 2 مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں، پولیس کے مطابق لاشیں 15 سے 20 روز پرانی ہیں۔ فوٹو: فائل

BHUBANESWAR:
لیاری کے علاقے دریا آباد میں دہشت گردوں نے باپ اور اس کے 2 بیٹوں سمیت 5 افراد کو قتل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تابڑ توڑ کارروائیوں کے باوجود امن قائم نہیں ہوسکا، دریا آباد میں ماما ہوٹل کے قریب 5 موٹر سائیکلوں پر سوار 10 ملزمان نے حق داد نیازی اور اس کے 4 بیٹوں کو خون میں نہلا دیا جن میں سے 3 موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ایک بیٹا شہزاد شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے سوال اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ حملہ آور موقعہ سے با آسابی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


لیاری میں خون ریزی کے اس واقعہ کو پولیس نے باہمی دشمنی قرار دیا ہے۔ علاقہ ایس ایچ او کاکہنا ہے کہ اس واقعہ میں مبینہ طور پرمقتول حق داد نیازی کابھتیجا شکیل بادشاہ ملوث ہے۔ شکیل کے والد بادشاہ خان کو بھی کئی سال پہلے اسی طرح قتل کردیا گیا تھا۔ فائرنگ کے واقعہ سے چند منٹ قبل لیاری سےکچھ فاصلے پرمشرف کالونی ابراہیم گوٹھ میں نالے سے پولیس کو 2 مسخ شدہ لاشیں بھی ملیں، پولیس کے مطابق لاشیں 15 سے 20 روزپرانی ہیں۔

دوسری طرف بلوچ کالونی سے پولیس نے ٹارگٹ کلرعلی اکبرعرف ذاکرکو چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔ پولیس کادعویٰ ہے کہ ملزم ٹارگٹ کلنگ کی 40 وارداتوں کے علاوہ اغوابرائے تاوان اوربھتہ خوری میں بھی ملوث ہے جب کہ صدرپولیس کے ہاتھوں بابوگروپ بھی پکڑاگیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ ناصر آفتاب کے مطابق 3 رکنی گروپ نے اسٹریٹ کرائم کی 100 سے زائد وارداتوں کااعتراف کیاہے۔
Load Next Story