لاہور میں بارش کے بعد ہنگامی دوروں پر وہاب ریاض کو تنقید کا سامنا
مون سون کی بارش کے بعد مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب وہاب ریاض نے خود گاڑی ڈرائیو کرکے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا تاہم اس کے باوجود سوشل میڈیا پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اس ڈرامے باز کو ایوارڈ ملنا چاہیے۔
پانی میں دس بندے بھی گاڑی کو بہت مشکل سے دھکا لگا سکتے ہیں،
اور یہ اکیلا ہی دھکا لگا رہا ہے،اور گاڑی ریورس بھی ہو رہی ہے۔
تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاب ریاض تالاب نما سڑک پر تیز رفتاری سے گاڑی چلارہے اور اس دوران سڑک کنارے دھیمی رفتار سے چلنے والی چھوٹی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں پر پانی اچھالتے ہوئے جارہے ہیں۔
شہریوں کی جانب سے وہاب ریاض کے اس طرز عمل پر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور انکا کہنا ہے کہ وہاب ریاض بڑی گاڑی میں بیٹھ کر نکاسی آب کا جائزہ لے رہے ہیں اور شہریوں پر پانی پھینک رہے ہیں، بارش انجوائے کرنی ہے تو بائیک پر جانے والوں کا تو خیال کریں۔