اسٹیٹ بینک رعایتی قرضے لینے والے 620 افراد کے نام فراہم کرے پی اے سی

گورنر اسٹیٹ بینک نے پی اے سی کے ان کیمرہ اجلاس میں نام پیش کرنے کی درخواست کردی

گورنر اسٹیٹ بینک نے پی اے سی کے ان کیمرہ اجلاس میں نام پیش کرنے کی درخواست کردی۔ فوٹو : ٹویٹر

پی اے سی نے اسٹیٹ بینک سے رعایتی قرضے لینے والے 620 افراد کے نام فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کورونا کے دوران ری فنانسنگ اسکیم کے تحت620 افراد کو نرم شرائط پر دیئے جانے والے تین ارب ڈالر کے رعایتی قرضوں کا فرانزک آڈٹ کروانے اور انکوائری کروانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے آڈٹ نہیں کرانا تو باقی ادارے بھی نہ کرائیں، پی اے سی

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو اگلے 3دنوں میں ری فنانسنگ اسکیم کے تحت رعایتی قرضے لینے والے620 افراد کے نام پی اے سی کو فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے اور واضع کیا ہے کہ یہ نام ہر صورت فراہم کرنا ہونگے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے پی اے سی کے ان کیمرہ اجلاس میں نام پیش کرنے کی درخواست کردی جسے پی اے سی نے تسلیم کرلیا ہے اور ہدایت کی کہ ان کیمرہ اجلاس میں یہ نام پیش کیے جائیں۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }