ایل ٹی یو نے 2 ہزار ارب روپے سے زائد کا ریونیو وصول کیا
معاشی سرگرمیوں میں سست روی اور صنعتیں بند ہونے کے باوجود سنگ میل عبور کیا
لارج ٹیکس پیئر یونٹ (ایل ٹی یو) کراچی نے ملک میں اقتصادی بحران، معاشی سرگرمیوں میں سست روی اور صنعتیں بند ہونے کے باوجود مالی سال2022-23 میں2 ہزار ارب روپے سے زائد کا ریونیو وصول کیا جو مالی سال2021-22 کے مقابلے میں400ارب روپے زائد ہے۔
کمشنر ایل ٹی یو کراچی گردھاری مل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایل ٹی یو کے افسران اور عملے نے ٹیکس پیئرز کے تعاون یہ سنگ میل عبور کیا ایل ٹی یو کی ٹیکس وصولی کی شرح نمو ایف بی آر کی مجموعی شرح نمو سے بھی زائد رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اب معیشت سے متعلق اچھی خبریں آرہی ہیں اسی عزم اور جذبہ کے ساتھ آئندہ مالی سال کیلیے9.2ٹریلین روپے کے ہدف میں بھی اپنے حصہ کا ہدف پورا کریں گے،گزشتہ مالی سال ایک سخت اور چیلنجز سے بھرپور سال تھا جس میں عالمی سطح پر بحران تھا جس کے اثرات پاکستان کی معیشت پر پڑے تاہم ایل ٹی یو کراچی نے اپنے عملے افسران اور ٹیکس پیئر کے تعاون سے ریکارڈ وصولیاں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس وصولی میں 486 ارب روپے شارٹ فال کا انکشاف
ایل ٹی یو کراچی کی ٹیکس وصولیاں ایف بی آر کی ٹیکس وصولی کی نمو16 فیصد ایل ٹی یو کی ٹیکس وصولی شرح نمو24فیصد رہی، انھوں نے بتایا کہ بیرونی تجارت دباؤ کا شکار ہونے درآمدات محدود ہونے سے امپورٹ پر وصول ہونے والے ٹیکسوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی تاہم ڈومیسٹک ٹیکس وصولیوں میں56فیصد اضافہ ہوا، امپورٹ میں کمی کی وجہ سے امپورٹ پر انکم ٹیکس میں3فیصد سیلز ٹیکس وصولیوں میں80فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولیوں میں24فیصد کمی آئی۔
انھوں نے بتایا کہ پوائنٹ آف سیلز کے ذریعے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا 58 کسٹمرز کی 2000 سے زائد پوائنٹ آف سیلز مشینوں سے گزشتہ مالی سال766 ارب روپے کی سیل ریکارڈ کی گئی اور ایل ٹی یو نے پوائنٹ آف سیلز سے11.8ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا۔