20 سال کے بعد کے پی ٹی کے ٹیرف میں اضافہ کردیا گیا

کے پی ٹی نے ٹیرف میں اضافے سے پہلے ریسرچ کا سہارا لیا تھا اور تمام اسٹیج ہولڈرز سے میٹنگ کی تھی

کے پی ٹی نے ٹیرف میں اضافے سے پہلے ریسرچ کا سہارا لیا تھا اور تمام اسٹیج ہولڈرز سے میٹنگ کی تھی (فوٹو: فائل)

کے پی ٹی نے 20 سال کے بعد کے پی ٹی کے ٹیرف میں اضافہ کردیا۔


کے پی ٹی ٹیرف میں اضافہ موجودہ معاشی صورتحال کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے، پچھلے2دہائیوں کے دوران آپریشنز، مینٹینینس اور جدیدیت کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور مہنگائی کی وجہ سے ٹیرف بڑھانا ضروری تھا، مہنگائی کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد ٹیرف میں تبدیلیاں کرنے کی اشد ضرورت تھی۔


یہ بھی پڑھیں: گوادر پورٹ نے گندم ترسیل میں دیگر بندرگاہوں کو پیچھے چھوڑ دیا

کے پی ٹی نے ٹیرف میں اضافے سے پہلے ریسرچ کا سہارا لیا تھا اور تمام اسٹیج ہولڈرز سے میٹنگ کی تھی، اسٹیک ہولڈرز کی مثبت رائے بعد کے پی ٹی ٹیرف میں اضافہ کیا گیا ہے، ٹیرف میں 45001 تا 90000 گراس رجسٹرڈ ٹن وزنی جہاز کے ہینڈلنگ کیلیے نئی سلیب پورٹ اور برتھنگ چارجز کی مد میں متعارف کی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ 90000 گراس رجسٹرڈ ٹن سے زائد وزنی جہاز کیلیے الگ سلیب متعارف کی گئی ہے، خشک چارجز میں اضافے سے کچھ سیکٹرز میں معمولی سا فرق پڑے گا۔
Load Next Story