پی ٹی آئی پر پابندی کیلیے عون چوہدری سپریم کورٹ پہنچ گئے

چیئرمین پی ٹی آئی نے براہ راست ریاستی اداروں پر حملہ کیا، درخواست میں موقف

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما پی ٹی آئی کیخلاف الیکشن کمیشن سے بھی رجوع کریں گے:فوٹو:فائل

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے تحریک انصاف پرپابندی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

سپریم کورٹ میں عون چوہدری کی جانب سے ذاتی حیثیت میں دائر درخواست میں چیئرمین چیئرمین پی ٹی آئی، صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی، وزارت قانون اور وزارت داخلہ، کو فریق بنایا گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تمام ثبوت، ان کے فوج مخالف بیانات اور وزیردفاع خواجہ آصف کی جانب سے چیف جسٹس کو لکھا گیا خط بھی درخواست کا حصہ بنایا گیا ہے۔


درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے براہ راست ریاستی اداروں پر حملہ کیا۔ عدلیہ کے ساتھ فوج اور اس کی تنصیبات پربھی حملہ کیا گیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی بلکہ آئین پاکستان کی خلاف ورزی کے بھی مرتک ہوئے۔

عون چوہدری نے سپریم کورٹ سے پی ٹی آئی کو بطور پارٹی تحلیل کرنے کی استدعا کی۔ عون چوہدری الیکشن کمیشن میں بھی پیٹیشن دائر کریں گے۔
Load Next Story