بورڈ میں پروفیشنل لوگ لائیں عامر سہیل کا ذکا اشرف کو مشورہ
دبئی میں موجود عامر سہیل نے نئی مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل کو اچھا قدم قرار دیا ہے
سابق کپتان عامر سہیل نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بورڈ میں پروفیشنل لوگ لانے کا مشورہ دیا ہے۔
دبئی میں موجود عامر سہیل نے نئی مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل کو اچھا قدم قرار دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے عامر سہیل کا کہنا تھا کہ ذکا اشرف ایک تجربہ کار اور کرکٹ کی بہت سوجھ بوجھ رکھتے ہیں، ان کے آنے سے پاکستان کرکٹ درست سمت میں گامزن ہوگی۔ پروفیشنل اور تجربہ کار لوگوں کو بورڈ سیٹ اَپ کا حصہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جلد بازی میں فیصلوں سے احتراز کیا جائے تو زیادہ مناسب ہوگا۔ کرکٹ کو ٹھیک کرنے کے لیے ایسے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے جس سے مستقبل میں بھی فائدہ ہو۔
مزید پڑھیں: عامر سہیل نے نجم سیٹھی کو کام سے روکنے کیلئے نوٹس بھجوا دیا
ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر سمیت غیرملکی کوچنگ سیٹ اَپ کے مستقبل کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر سابق کپتان نے موقف اختیار کیا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ سر پر ہے، اس وقت فوری تبدیلی موزوں نہیں لگ رہی۔ دورہ سری لنکا اور ایشیا کپ کے نتائج دیکھ کر ورلڈکپ کے بارے میں سوچنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ابھی ورلڈکپ دور ہے، پہلے ان میچز کے نتائج دیکھنا پڑیں گے کہ پاکستنانی ٹیم اس کوچنگ سیٹ اَپ میں کیا پرفارم کرتی ہے۔ نتائج دیکھ کر ہی ان کے مستقبل پر بات ہوسکے گی۔
عامر سہیل نے ایک بارپھر واضح کیا کہ وہ پی سی بی میں کسی عہدے کے خواہش مند نہیں، بطور مبصر انہوں نے جو کمنٹمنٹس پہلے سے کررکھی ہیں، ان کو پوراکریں گے۔