پشاور میں افغان باشندہ گرفتار حساس ادارے کی وردی اور اسلحہ برآمد

افغان باشندے کی گاڑی سے جعلی نمبر پلیٹ، شراب کی بوتلیں اور دیگر منشیات بھی برآمد ہوئی، مقدم درج

فوٹو فائل

خیبرپختونخوا کے علاقے حیات آباد سے پولیس نے مشکوک افغان باشندے کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے حساس ادارے کی وردی اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق پشاور حیات آباد میں ناکہ بندی کے دوران اہلکاروں نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی جس کے بعد پولیس نے پیچھا کر کے اُسے روکا۔


تلاشی لینے پر گاڑی میں سے حساس ادارے کی وردی، اسلحہ، شراب کی بوتلیں، منشیات اور جعلی نمبر پلیٹس برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت تمیم کے نام سے ہوئی جو افغان باشندہ ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے جس میں اہم انکشافات کا امکان ہے۔

 
Load Next Story