طالبان سے مذاکرات ناکامی اور حالات آپریشن کی جانب بڑھ رہے ہیںرحمان ملک

دہشت گردی سے متعلق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے واضح اور بروقت بیان دیا،سابق وزیرداخلہ

ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی ایک پیج پر ہیں اور دونوں کی دوستی آگے بڑھ رہی ہے،رحمان ملک۔ فوٹو: پی آئی ڈی/فائل

سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے باوجود دہشت گردی کے خاتمے میں کامیابی نہیں ہورہی جس کی وجہ سے مذاکرات ناکامی اور حالات آپریشن کی جانب بڑھ رہے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ کہ دہشت گردی سے متعلق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے واضح اور بروقت بیان دیا اورپیپلزپارٹی آرمی چیف کے طالبان سے متعلق مؤقف کا بھی خیر مقدم کرتی ہے۔ ان کہنا تھا کہ طالبان نے کراچی میں کارروائیاں تیز کردی ہیں جب کہ مذاکرات کے باوجود دہشت گردی کے خاتمے میں کامیابی نہیں ہورہی،طالبان سے مذاکرات کے لیے بنائی جانےوالی کمیٹی کا بھی شیرزاہ بکھر چکا ہے جس کی وجہ سے مذاکرات ناکامی اور حالات آپریشن کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

رحمان ملک کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی ایک صفحے پر ہیں اور دونوں کی دوستی آگے بڑھ رہی ہے، طاہر القادری کے لانگ مارچ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ طاہر القادری کا حق ہے مگر اس سے جمہوریت کو نقصان نہ پہنچے۔
Load Next Story