وزیراعظم ہاؤس میں بیوی کے بغیر رہنا غلط ہے لالوپرساد یادو
بھارت میں عام انتخابات جیسے جیسے قریب آرہے ہیں سیاسی بیان بازی میں بھی تیزی آتی جارہی ہے
معروف بھارتی سیاستدان اور راشٹریہ جنتا دل پارٹی کے سربراہ لالو پرساد یادو نے وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں بغیر بیوی کے رہنا غلط ہے۔
چند روز قبل لالو پرساد یادو نے کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا اور اب انہوں نے کہا ہے کہ بیوی کے بغیر وزیراعظم ہاؤس میں رہنا انتہائی غلط ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہیے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم نریندرمودی نے شادی کے کچھ ہی عرصے بعد اپنی بیوی سے قطع تعلق کرلیا تھا، ان کی 71 سالہ اہلیہ جاشودابن مودی آج بھی اپنے بھائی اور بھابھی کے ساتھ رہتی ہیں۔
اسی تناظر میں لالوپرساد یادو نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں بنابیوی کے رہنا غلط ہے اور یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ بھارت میں آئندہ برس عام انتخابات منعقد ہوں گے۔ انتخابات جیسے جیسے قریب آرہے ہیں سیاسی سرگرمیوں اور ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی میں بھی تیزی آتی جارہی ہے۔