بہتر کپتان کون سرفراز یا بابراعظم عمر گل نے بتادیا

محمد عامر اور شاہین سے متعلق سوال پر سابق فاسٹ بولر کا دبنگ جواب

محمد عامر اور شاہین سے متعلق سوال پر سابق فاسٹ بولر کا دبنگ جواب (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے سرفراز احمد کو بابراعظم کے مقابلے بہتر کپتان قرار دیدیا۔

مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق فاسٹ بولر عمر گل سے محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے عامر کو منتخب کیا۔

کپتان بابراعظم اور سرفراز احمد کی کپتانی کے موازنے کے سوال پر عمر گل نے کہا کہ سرفراز کی کپتانی میں پاکستان نے 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جبکہ لگاتار 11 ٹی20 سیریز میں فتوحات سمیٹی ہیں، میں سرفراز کو بابراعظم کے مقابلے زیادہ بہتر کپتان تصور کرتا ہوں۔


مزید پڑھیں: علیم ڈار نے سرفراز احمد کو مصباح، بابراعظم سے بہتر کپتان قرار دیدیا

اس سے قبل کرکٹ پاکستان کو دیئے گئے انٹرویو میں عمر گل نے محمد عامر کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹر سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈراپ ہونے کی وجہ سے پلئیرز کو چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ آپ ہمیشہ کسی مخصوص فرد کی نشاندہی نہیں کرسکتے، بہتر ہے آپ ذمہ داری قبول کریں اور کم بیک کریں۔

مزید پڑھیں: بابراعظم نے سرفراز احمد سے اہم اعزاز چھین لیا

واضح رہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد کو سال 2019 میں دورہ آسٹریلیا سے قبل کپتانی سے ہٹادیا گیا تھا جبکہ 2020 میں بابراعظم کو اظہر علی کی جگہ قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے فرائض سونپے گئے۔
Load Next Story