ہاکی ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑی آنکھ پر گیند لگنے سے زخمی

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد 3 اگست سے بھارت کے شہر چنائی میں ہوگا

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد 3 اگست سے بھارت کے شہر چنائی میں ہوگا (فوٹو: ایکسپریس ٹی وی)

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کیلئے لاہور میں جاری ٹیم کلے کیمپ میں فارورڈ رومان آنکھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی ایچ اے ہاکی گراونڈ میں پریکٹس کے دوران انکی آنکھ کے اوپر اور نیچے دو جگہ کٹ لگنے سے دس ٹانکے لگوانا پڑے ہیں۔


ٹیم انتظامیہ کا کہان ہے کہ بنوں سے تعلق رکھنے والے رومان اب پہلے سے کافی بہتر محسوس کررہے ہیں، تاہم ٹورنامنٹ میں شرکت کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

مزید پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم کے غیرملکی کوچ کو 14 ماہ بعد معاوضہ مل گیا

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے بھارت کے شہر چنائی میں منعقد ہوگی جبکہ قومی ٹیم نے بھارتی ویزوں کے حصول کیلئے اپلائی کررکھا ہے تاہم اس کی ہمسایہ ملک روانگی حکومتی اجازت سے مشروط ہے۔
Load Next Story