سنجے بھنسالی کا رنویر کو جنم دن کا تحفہ ’بیجو باورا‘ کیلئے نام فائنل

رنویر سنگھ کی فلموں کی مسلسل ناکامی سے سنجے بھنسالی کو ان کے ساتھ کام نہ کرنے کے مشورے دیئے گئے

فوٹو : فائل

بالی وڈ کے نامور فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی طرف سے رنویر سنگھ کو سالگرہ کا تحفہ مل گیا اور ان کا نام 'بیجو باورا' کیلئے فائنل کرلیا گیا ہے۔

انڈسٹری میں یہ اطلاعات گردش کررہی تھیں کہ رنویر کی فلموں 'جئیش بھائی جوردار' اور 'سرکس' کی ناکامی کے بعد فلمساز اپنی میوزیکل فلم کے مرکزی کردار کیلئے رنویر کا نام نکالنے پر غور کررہے ہیں۔


فلمساز کے قریبی ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ 'بیجو باورا' کے مرکزی کردار کیلئے رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کے نام پہلے ہی فائنل تھے اور ان کو تبدیل کرنے کی خبریں درست نہیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض لوگوں نے رنویر کی فلموں کی مسلسل ناکامی کے بعد بھنسالی کو مشورہ دیا کہ وہ رنویر کے ساتھ مزید فلمیں نہ بنائیں لیکن فلمساز نے اس سے انکار کردیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا سنجے لیلا بھنسالی کو اس سے فرق نہیں پڑتا کہ انہوں کسی اداکار کے ساتھ کتنی فلمیں کی ہیں اور اس اداکار کی کتنی فلمیں فلاپ ہوئی ہیں۔
Load Next Story