چیئرمین پی ٹی آئی فوجی میس میں توڑ پھوڑ کے مقدمے میں بھی ملزم نامزد

چیئرمین پی ٹی آئی پر حساس مقامات پر حملوں کے لئے کارکنوں کو اکسانے،اشتعال دلانے کا الزام عائد

چیئرمین پی ٹی آئی پر حساس مقامات پر حملوں کے لئے کارکنوں کو اکسانے،اشتعال دلانے کا الزام عائد

چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 مئی واقعات کے حوالے سے راولپنڈی کے تیسرے مقدمہ میں بھی ملزم نامزد کردیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو شالیمار چوک میں آرمی میس میں توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں نامزد کیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو پہلے سے درج مقدمہ میں نامزد کیا گیا۔ حساس عمارتوں میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج ہے۔


ان پر حساس مقامات پر حملوں کے لئے کارکنوں کو اکسانے،اشتعال دلانے کا الزام عائد کیا گیا.

ایف آئی آر کے مطابق نو مئی کو سیاسی جماعت کے کارکنان حساس عمارتوں کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوئے،توڑ پھوڑ کی تھی۔ سیاسی جماعت کے کارکنان نے سرکاری گاڑیوں،موٹرسائیکلوں پر پٹرول بم پھینک کر نذر آتش کیا تھا۔

پہلے سے درج مقدمہ میں عارف عباسی،زیاد کیانی اور اجمیر خان سمیت 20سے زائد ملزمان نامزد ہیں

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جی ایچ کیو حملہ ،حساس ادارے کے دفتر پر حملوں کے مقدمات میں پہلے ہی نامزد کیا جا چکا ہے۔ جی ایچ کیو حملہ تھانہ آر اے بازار،حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاون میں درج ہے۔
Load Next Story