سیاسی پارٹی نہیںبرابری کی تحریک چلانے کااعلان کیا ہےجواد احمد

سیاسی عمل کے بغیرغریبوں ، مزدوروں اورکسانوں کوان کے حقوق نہیں مل سکتے

سیاسی عمل کے بغیرغریبوں ، مزدوروں اورکسانوں کوان کے حقوق نہیں مل سکتے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
گلوکار جواداحمد نے کہا ہے کہ میں نے یکم مئی کے موقع پرکسی سیاسی پارٹی بنانے کا کوئی اعلان نہیں کیا۔ بلکہ صرف برابری کے نام پر ایک تحریک چلانے کااعلان کیا ہے جوکہ میری تنظیم ''انٹرنیشنل یوتھ اینڈ ورکرز موومنٹ'' کے پلیٹ فارم سے چلائی جائے گی۔

سیاسی جماعت بنانے کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ان خیالات کااظہارجواداحمد نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں غریبوں ، مزدوروں اورکسانوں کواپنی آواز بلند کرنے کے لیے ایک سیاسی عمل شروع کرنے کی اشد ضرورت ہے۔


یقیناً ایک وقت ایسا آئے گا جب مزدوروں، کسانوں اورمحنت کشوں کی اپنی پارٹی بنے گی اوروہ خود اس کا نام بھی رکھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ میں اورمیری تنظیم ملک کے محنت کشوں کے ساتھ کھڑے ہیں اوران کے برابری کے حقوق کے لیے ہم ان کے ساتھ آخری حد تک جائینگے جب کہ ملک میں ایک ایسا برابری کانظام قائم ہوگا جس میں تمام انسانوں اوران کے بچوں کو اس ملک میں اگنے اوربننے والی اوراس میں ملنے والی تمام چیزیں اورسہولیات برابری کی بنیاد پرمُیسرہونگی۔

 
Load Next Story