جنگیں لڑنے میں اپنے وسائل ضائع نہیں کرنا چاہتے وزیراعظم

پاکستان خطے میں تناؤ نہیں، امن و خوشحالی چاہتا ہے، شہباز شریف

تعلیم،آئی ٹی اورخواتین کی تعلیم کےفروغ کیلیےپاکستان کرداراداکرتارہےگا، شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطےمیں تناؤنہیں چاہتا۔

پاکستان اورسوئٹزرلینڈکےدرمیان قدرتی آفات سےنمٹنےکیلیےتعاون کی مفاہمتی یادداشت پردستخط کی تقریب نتھیا گلی میں ہوئی۔ وزیراعظم اورسوئٹزرلینڈکےوزیرخارجہ اگنازئیوکاسیس بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

چیئرمین این ڈی ایم اےاورسوئس وزیرخارجہ نےیادداشت پردستخط کیے۔ دونوں ملکوں کےدرمیان مفاہمتی یادداشت پردستخط ایک اہم قدم ہے۔


شہبازشریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دوست ملک سوئٹزرلینڈکےوزیرخارجہ کوخوش آمدیدکہتےہیں، سوئس وزیرخارجہ سےمفیداورتعمیری بات چیت ہوئی، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانےپربات ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطےمیں تناؤنہیں چاہتا، بلکہ دنیامیں خوشحالی اورامن کافروغ چاہتاہے، تعلیم،آئی ٹی اورخواتین کی تعلیم کےفروغ کیلیےپاکستان کرداراداکرتارہےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں کشیدگی اور جنگیں لڑنے میں اپنے وسائل ضائع کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے، کیونکہ ماضی میں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، بلکہ اپنے وسائل ملکی ترقی میں خرچ کرنا چاہتے ہیں، دوسرے فریق کو بھی یہی سوچ اپنانی چاہیے، لیکن مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے سمیت دنیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔
Load Next Story