آئی ایم ایف معاہدہ قوم کے سامنے لایا جائے سراج الحق

اتحادیوں کی 15ماہ کی کارکردگی زیرو ہے، 13 سیاسی جماعتیں نہ معیشت ٹھیک کرسکیں نہ مہنگائی کم ہوئی، امیر جماعت اسلامی

اتحادیوں کی 15ماہ کی کارکردگی زیرو ہے، 13 سیاسی جماعتیں نہ معیشت ٹھیک کرسکیں نہ مہنگائی کم ہوئی، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدہ قوم کے سامنے لایا جائے۔

ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ اتحادیوں کی 15ماہ کی کارکردگی زیرو ہے، 13 سیاسی جماعتیں نہ معیشت ٹھیک کرسکیں نہ ان سے مہنگائی کم ہوئی۔


سراج الحق کا کہنا تھا کہ جن وعدوں پر پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اقتدار میں آئیں، ایک پر بھی عمل درآمد نہیں ہوا، عوام اسی طرح بے یارومددگار ہیں جیسے سابقہ ادوارمیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ 75برسوں میں ملک کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا، حکمرانوں کی شوگر ملوں میں اضافہ ہوا، عوام غریب سے غریب تر ہوتے گئے، حقیقی تبدیلی کا واحد آپشن جماعت اسلامی ہے۔
Load Next Story