کوٹری بھاری نفری کا اسٹیٹ ایجنسی پر چھاپہ8 افراد گرفتار
قبضہ مافیا اور زمین مالکان میں تصادم اور فائرنگ سے خوف زدہ اہل محلہ کی درخواست پر کارروائی
جامشورو پولیس کا غریب آبادکالونی میں اسٹیٹ ایجنسی پر چھاپہ، 8 افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
کارروائی سے متعلق جامشورو تھانہ اور ڈی ایس پی کوٹری کا اظہار لاعلمی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جامشورو وصی حیدرنے کوٹری اور سائٹ تھانے سمیت دیگر کئی تھانوں کی بھاری نفری کے ہمراہ جامشورو کے علاقے غریب آباد کالونی میں واقع ایک اسٹیٹ ایجنسی پر چھاپہ مارکر سعید جتوئی، نفیس، شیر اور حب علی مغیری سمیت 8 افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
اس حوالے سے ایس پی جامشورو سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو ان کا فون بند تھا جبکہ جامشورو تھانے پر موجود ہیڈ محرر ولی محمداور ڈی ایس پی کوٹری علی رضا لغاری نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ۔ ذرائع کے مطابق جتوئی برادری کے بعض افراد نے زمین پر قبضہ کر رکھا تھا ۔ مقامی افراد نے ایس ایس پی جامشورو کو دی تھی کہ کچھ افراد نے زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، قبضہ مافیا اور زمین مالکان کے درمیان اکثر جھگڑا چلتا رہتا ہے جس دوران فائرنگ بھی کی جاتی ہے، جس کے باعث علاقہ مکینوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔