مسلمان ہر مذہب کا احترام کرتے اور دوسروں سے بھی یہی چاہتے ہیں محمد رضوان

سویڈن واقعے پر قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر نے اپنا ردعمل دے دیا

سویڈن واقعے پر قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر نے اپنا ردعمل دے دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہم ہر مذہب اور مقدس کتابوں کا احترام کرتے ہیں اور دوسروں سے بھی اسی کی امید رکھتے ہیں۔

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر محمد رضوان نے مذہبی رواداری اور باہمی احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید صرف مسلمانوں کیلیے نہیں بلکہ دنیا بھر میں بسنے والے انسانوں کی رہنمائی کا ذریعہ ہے۔

مزید پڑھیں: رضوان نے 50 ہزار مالیت کے ''جوگرز'' نوجوان بالر کو تحفے میں دے دیئے


انہوں نے کہا کہ قرآن مجید اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی طرف سے پوری انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہے اور ہر مسلمان نے اس کی آیات کو اپنے دلوں میں محفوظ کر رکھا ہے'۔
Load Next Story