دورہ سری لنکا قومی ٹیم کولمبو پہنچ گئی
قومی ٹیم کراچی سے دبئی کے راستے کولمبو روانہ ہوئی، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچ کی سیریز کھیلی جائے گی
سری لنکا کے خلاف دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے قومی کرکٹ ٹیم اتوار کی شب جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی کے راستے کولمبو پہنچ گئی، ویزا نہ ملنے کے سبب بولنگ کوچ مورنے مورکل دبئی میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔
آئی سی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کی پہلی آزمائش میں شرکت کے لیے سری لنکا پہنچنے والی قومی ٹیم سیریز سے قبل 11 اور 12 جولائی کو دو روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔
پہلا ٹیسٹ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 16 سے 20 جولائی تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں 24 سے 28جولائی تک شیڈول ہے۔
مزید پڑھیں: دورہ سری لنکا؛ گرین شرٹس آج اُڑان بھریں گے
دورہ سری لنکا میں مقامی مشکل کنڈیشنز کے چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم بابراعظم ( کپتان )، محمد رضوان ( وکٹ کیپر اور نائب کپتان ) عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد ،حسن علی، امام الحق، محمد حریرہ، محمد نواز، نسیم شاہ،نعمان علی، سلمان علی آغا،سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور شان مسعود پر مشتمل ہے۔
مزید پڑھیں: رضوان نے 50 ہزار مالیت کے ''جوگرز'' نوجوان بالر کو تحفے میں دے دیئے
ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کی زیر نگرانی اسپورٹنگ اسٹاف میں گرانٹ بریڈ برن ہیڈ کوچ، اینڈریو پیوٹک بیٹنگ کوچ،مورنے مورکل بولنگ کوچ،آفتاب خان فیلڈنگ کوچ، عبدالرحمان اسٹنٹ کوچ، ڈریک سائمن اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، کلف ڈیکون فزیو تھراپسٹ، طلحہ اعجاز انالسٹ، ملنگ علی مساجر، لیفٹیننٹ کرنل(ر) اعجاز انوری سیکورٹی منیجر اور ریحان الحق ٹیم منیجر کی ذمہ داری ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اب تک 57 ٹیسٹ میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے 21 میں پاکستان کو فتح نصیب ہوئی، 17 مقابلوں میں سری لنکا کو کامیابی ملی جبکہ 19 میچز ہار جیت کے فیصلے بغیر ختم ہوئے۔