شادی کیلئے تیار ہوں پریانکا چوپڑا

مجھے من پسند لڑکے کی تلاش ہے جو جیون ساتھی کے طور پرمیری زندگی کا حصہ بن سکے،پریانکا

مجھے من پسند لڑکے کی تلاش ہے جو جیون ساتھی کے طور پرمیری زندگی کا حصہ بن سکے،پریانکا. فوٹو اے ایف پی

اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے شادی کیلئے تیار ہوں اور اپنے مسٹر رائٹ کی تلاش میں ہوں۔


پریانکا نے اپنی پہلی البم " ان مائی سٹی" کے ریلیز کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے والدین چاہتے ہیں کہ میں اب شادی کرلوں، مگر مجھے من پسند لڑکے کی تلاش ہے جو جیون ساتھی کے طور پرمیری زندگی کا حصہ بن سکے، جیسے ہی کوئی ساتھی ملا شادی کرلوں گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں کرینہ اور سیف کی شادی کا سن کربہت خوش ہوں اور ان دونوں کی شادی ہوجانے کے بعد وہ بھی شادی کرنے کی خواہش مند ہیں۔
Load Next Story