روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے والی پی آئی اے ایئرہوسٹس انتقال کرگئیں

رات میں عملے کو سرفیس ٹریولنگ کروانا قوانین کی خلاف ورزی، پی آئی اے کیخلاف ایف آئی آرکٹوائیں گے،کیبن کریو ایسوسی ایشن

حادثے میں راشدہ مجید کے سر پر گہری چوٹ آئی تھی(فوٹو: ایکسپریس )

روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے والی پی آئی اے کی سینئر پرسر اور ایئر ہوسٹس راشدہ مجید انتقال کرگئیں۔

پاکستان ایئرلائن کیبن کریوایسوسی ایشن کے صدر نصراللہ آفریدی کے مطابق پی آئی اے کی سینئر پرسرراشدہ مجید انتقال کرگئیں،ان کا سیالکوٹ روڈ پرپرواز کے لیے جاتے ہوئے ایکسیڈنٹ ہواتھا۔

صدر کیبن کریوایسوسی ایشن کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کے ٹریولنگ کے ممنوعہ اوقات میں حادثہ پیش آیا،رات کے وقت عملے کو سرفیس ٹریولنگ کروانا ایوی ایشن قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، کیبن کریو ایسوسی ایشن پی آئی اے کے خلاف ایف آئی آرکٹوائے گی۔


ترجمان پی آئی اے کےمطابق پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس اورسینئر پرسر راشدہ ماجد، جو 29 جون کوسیالکوٹ سے لاہور جاتے ہوئے ڈیوٹی کے دوران شدید زخمی ہو گئی تھیں،ان کے انتقال پرپی آئی اے میں شدید رنج پایا جاتا ہے۔

حادثے کے دوران ان کے سرپرگہری چوٹ آئی تھی، اس دوران ان کے دوآپریشنز ہوئے اوروہ دس دن تک انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج رہیں،راشدہ ماجد ایک انتہائی محنتی اور فرض شناس خاتون افسر تھیں جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پی آئی اے انتظامیہ نے اپنی ساتھی افسر اور ان کے خاندان کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،علاج سے ان کی تدفین تک کے تمام انتظامات کو انتہائی ذمہ داری سے نبھایا گیا۔
Load Next Story