توہین قرآن کے خلاف احتجاج پر تین پی ٹی آئی رہنما گرفتار

عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے گرفتار رہنماؤں سے فیملی اور وکلاء کو ملنے کی اجازت دے دی

عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے گرفتار رہنماؤں سے فیملی اور وکلاء کو ملنے کی اجازت دے دی

سات جولائی کو قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج پر پی ٹی آئی کے تین رہنماؤں کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا گیا، جن میں راجہ فیصل ، ملک پرویز اور افضل خان شامل ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے تین یو سی چیرمین کے امیدواروں کی گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔


گرفتار تین رہنماؤں کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان اور آمنہ علی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے پولیس کو 13 جولائی کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے گرفتار رہنماؤں سے فیملی اور وکلاء کو ملنے کی اجازت دے دی اور سماعت 13 جولائی تک ملتوی کردی۔
Load Next Story