وزیرِ اعظم نے پشاور کے ہونہار طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کردیے

وزیر اعظم نے پشاور میں فاٹا یونیورسٹی کے فیز ون کا افتتاح کردیا، یہ ضم شدہ اضلاع کی پہلی یونیورسٹی ہے

(فوٹو : ویڈیو اسکرین شاٹ)

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وزیرِاعظم یوتھ پروگرام کے تحت پشاور کے ہونہار طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کی مختلف یونیورسٹیوں کے ہونہار طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے لئے تقریب گورنرہائوس میں منعقد ہوئی جہاں وزیر اعظم نے پشاور میں فاٹا یونیورسٹی کے فیز ون کا افتتاح کردیا۔




گورنر خیبرپخوا حاجی غلام علی، نگران وزیراعلیٰ اعظم خان، وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب، وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شیزہ فاطمہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ پڑھیں : آئی ایم ایف کا پروگرام مجبوری میں قبول کیا، وزیراعظم

فاٹا یونیورسٹی ضم شدہ اضلاع کی پہلی یونیورسٹی ہے جو ان اضلاع کے باصلاحیت نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کے عین مطابق اعلی تعلیم فراہم کرے گی۔ 1.5 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی یونیورسٹی کی بنیاد مسلم لیگ ( ن) کےگزشتہ دور حکومت میں رکھی گئی تھی۔
Load Next Story