چمن جیل سے قیدیوں کے فرار کا معاملہ وزیراعلیٰ نے تحقیقاتی کی منظوری دے دی

چمن جیل سے 29 جون کو خطرناک قیدی اہلکاروں پر حملہ کر کے فرار ہوگئے تھے

فوٹو فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے چمن جیل میں فائرنگ اور قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملے پر انکوائری کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے چمن میں واقع جوڈیشل لاک اپ سے 29 جون کو خطرناک قیدی فرار ہوگئے تھے، جن میں سے کچھ کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کیا جبکہ ایک نے از خود گرفتاری دے دی تھی۔


وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے چمن جیل سے قیدیوں کے فرار کے معاملے پر سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں انکوائری کی منظوری دے دی۔

مزید پڑھیں: چمن جیل سے 17 قیدیوں کے فرار کے معاملے پر تین پولیس افسران معطل

تحقیقات میں واقعے کی وجوہات کی جانچ پڑتال کے بعد وزیراعلیٰ کو سفارشات کی رپورٹ پیش کی جائے گی، جس کے بعد صوبائی حکومت مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات اٹھائے گی۔
Load Next Story