ژوب گیریژن پر دہشت گرد حملے میں شہید جوانوں کی تعداد 9 ہوگئی
کلیئرنس آپریشن مکمل، 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، آئی ایس پی آر
بلوچستان میں ژوب گیریژن پر حملے میں شہید سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد 9 ہوگئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صبح سویرے دہشت گردوں نے شمالی بلوچستان میں ژوب گیریژن پر حملہ کیا، دہشت گردوں کی تنصیب میں گھسنے کی ابتدائی کوشش کو ڈیوٹی پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ژوب کینٹ میں کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مزید پانچ جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے ہیں، ژوب آپریشن کے دوران شہید ہونے والے جوانوں کی تعداد 9 تک پہنچ گئی، فورسز اور قوم دشمن کی مذموم کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔