نیٹو سربراہی اجلاس یوکرین کا رُکنیت کی خواہش کا خیرمقدم لیکن قبولیت سے گریز

یوکرین کی نیٹو میں شمولیت تمام رکن ممالک کے اتفاق اور شرائط پوری کرنے سے مشروط ہوگی، نیٹو

نیٹو نے ایک بار پھر یوکرین کو ہری جھنڈی دکھا دی؛ فوٹو: رائٹرز

مغربی ممالک کے عسکری اتحاد نیٹو کے سربراہی اجلاس میں روس کی مسلط کردہ جنگ کو جھیلنے والے یوکرین کی رکنیت سے متعلق کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لیتھوانیا میں ہونے والے نیٹو کے سربراہی اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کا مستقبل نیٹو سے وابستہ ہے لیکن یہ اس وقت ممکن ہوگا جب تمام رکن ممالک متفق اور شرائط پوری ہوں۔

نیٹو اجلاس کے خاتمے پر جاری اعلامیہ میں نہیں بتایا گیا کہ وہ کون سی شرائط ہیں جنھیں یوکرین نے نیٹو میں شمولیت کے لیے پورا کرنا ہے اور اس کا ٹائم فریم کیا ہوگا تاہم نیٹو ممالک نے یوکرین کی عسکری مدد کے عزم کا اظہار کیا۔


یہ خبر پڑھیں : روس کی دہلیز پر تناؤ اور دباؤ سے پُرماحول میں نیٹو کا سربراہی اجلاس

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی جو اجلاس میں خصوصی مہمان کے طور پر شریک ہوئے تھے نے اعلامیہ سے قبل ہی رُکنیت کے لیے کوئی ٹائم فریم نہ دینے پر نیٹو کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

صدر یوکرین ولودیمیر زیلنسکی نے کہا تھا کہ یہ انتہائی غیر معمولی اور مضحکہ خیز ہوگا اگر یوکرین کو نیٹو میں شمولیت کا دعوت نامہ نہ دیا جائے اور نہ ہی اس کے ٹائم فریم مقرر کیا جائے۔
Load Next Story