راولپنڈی خود کو میجر ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار
جعلی میجر تھانہ سول لائن منتقل، مقدمہ درج
راولپنڈی میں ٹریفک پولیس نے خود کو آرمی آفیسر ظاہر کرنے والے جعلی میجر کو حوالات پہنچا دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینئر ٹریفک وارڈن فاروق نے دوران ڈیوٹی کالے شیشے والی گاڑی کو کاروائی کی غرض سے روکا، کاغذات طلب کرنے پر ڈرائیور نے خود کوآرمی کا میجر ظاہر کیا۔
ملزم نے سینئر ٹریفک وارڈن محمد فاروق کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ ڈیجیٹل ایپلیکشن پرنمبر درج کرنے پر ملزم کی گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی جعلی نکلی۔
سینئر ٹریفک وارڈن نے ڈرائیور اور گاڑی کو تھانہ سول لائن کے حوالے کر دیا جہاں جعلی آفیسر کیخلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔
سی ٹی او تیمور خان کیجانب سے سینئر ٹریفک وارڈن فاروق کو شاباش اور انعام کا اعلان بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔