’’جس ٹیم کیخلاف انجری کا شکار ہوا وہیں سے واپسی خوش آئند ہے‘‘
ٹیسٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے سے محض ایک وکٹ دور ہوں یہ اہم سنگ میل ہے، فاسٹ بولر
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ انجریز کسی بھی کھلاڑی کی زندگی کا حصہ ہیں لیکن خوشی ہے اسی ٹیم کے خلاف واپسی کررہا ہوں جہاں انجری کا شکار ہوا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو دیئے گئے پوڈ کاسٹ انٹرویو میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ہمیشہ لطف اندوز ہوا ہوں، طویل فارمیٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے سے محض ایک وکٹ دور ہوں یہ اہم سنگ میل ہے۔
ایک سال قبل اسی سری لنکا کے گال ٹیسٹ میں وہ گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے لیکن کے ساتھ ان کی واپسی خاصی متاثر کن رہی، ان کی گیندوں میں وہی رفتار، لینتھ اور سوئنگ نظر آئی جس کے لیے وہ شہرت رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاک سری لنکا بورڈ الیون کے درمیان پریکٹس ٹیسٹ ڈرا
گزشتہ سال گال کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن فیلڈنگ کے دوران ان کا گھٹنا زخمی ہوگیا تھا۔ آسٹریلیا میں منعقدہ ٹی20 ورلڈکپ میں ان کی واپسی ہوئی تھی لیکن بدقسمتی سے فائنل میں انکا گھٹنا پھر زخمی ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کےخلاف ہوم سیریز نہ کھیل پائے۔
شاہین شاہ آفریدی کی واپسی پی ایس ایل میں ہوئی جس میں ان کی کپتانی میں لاہور قلندرز نے ٹائٹل جیتا اور اس کے بعد وہ نیوزی لینڈ کے خلاف محدود اوورز کی سیریز میں بھی کھیلے۔
مزید پڑھیں: ٹیسٹ فارمیٹ سے دور رہنا مشکل مرحلہ تھا، شاہین آفریدی
سری لنکا کے اس دورے کے لیے ٹیم میں شامل ہونے سے قبل شاہین شاہ آفریدی نے انگلش کاؤنٹی ناٹنگھم شائر کی نمائندگی بھی کی جس کی وجہ سے انہیں اپنے ورک لوڈ کے مطابق کھیلتے ہوئے ردھم میں آنے کا موقع بھی مل گیا۔
شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے مجھے امید ہے کہ ہم اس ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ابتدا اچھے طریقے سے کریں گے اور اس بار فائنل تک پہنچیں گے پچھلے دو سیزنز میں ہمیں یہ کمی محسوس ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: شاہین آفریدی نے کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنا ڈالا
شاہین شاہ آفریدی اپنی واپسی پر جس بات سے بہت زیادہ ُپرجوش ہیں وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سو وکٹوں کا سنگ میل ہے ۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 11ویں پاکستانی تیز بولر ہونگے لیکن اس کے لیے انہیں کافی انتظار کرنا پڑا ہے۔
یاد رہے کہ شاہین آفریدی ابتک 25 ٹیسٹ میچوں میں 24.86 کی اوسط سے99 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جن میں چار بار اننگز میں 5 وکٹیں اور ایک بار میچ میں 10 وکٹوں کی قابل ذکر کارکردگی بھی شامل ہے۔