پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل سری لنکا کو بڑا دھچکا لگ گیا

کرونارتنے ہیمسٹرنگ جبکہ لاہیرو کمارا کے بھی سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوگئے

کرونارتنے ہیمسٹرنگ جبکہ لاہیرو کمارا کے بھی سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوگئے (فوٹو: فائل)

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے ٹیسٹ کپتان دیموتھ کرونارتنے کی ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے، وہ اگلے 48 گھنٹوں بعد کولمبو میں فٹنس ٹیسٹ کروائیں گے بعدازاں انہیں 16 جولائی سے شروع ہونے والے میچ کیلئے اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

میچ سے قبل اگر لنکن ٹیم کے کپتان فٹنس ٹیسٹ میں کلیئر نہیں ہوتے تو پلیئنگ الیون کی قیادت کے فرائض نائب کپتان دھننجایا ڈی سلوا کریں گے۔


مزید پڑھیں: ''جس ٹیم کیخلاف انجری کا شکار ہوا وہیں سے واپسی خوش آئند ہے''

دوسری جانب لاہیرو کمارا کے بھی سائیڈ اسٹرین انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ سے باہر ہونے کا امکان ہے۔

سلیکٹرز نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے اسکواڈ کو حتمی شکل دیدی ہے تاہم حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے کرونارتنے کی فٹنس رپورٹس کا انتظار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ کولمبو میں 24-28 جولائی تک کھیلا جائے گا۔
Load Next Story