کوہلی بمقابلہ دھونی دونوں کتنی جائیداد کے مالک ہیں جانیے
دونوں سابق کپتان دھونی، کوہلی دنیا میں سب سے زیادہ آمدنی لینے والے ایتھیلیٹ میں بھی شمار کیے جاتے ہیں
بھارتی کرکٹ ٹیم کے دو سابق کپتانوں میں جائیداد اور پیسے بنانے کی ریس لگ گئی۔
بھارت کو ون ڈے، ٹی20 ورلڈکپ اور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں 4 بار چنائی سپر کنگز کو چیمپئین بنوانے والے مہندرا سنگھ دھونی اور سابق کپتان ویرات کوہلی دنیا میں سب سے زیادہ آمدنی لینے والے ایتھیلیٹ میں بھی شمار کیے جاتے ہیں۔
مہندرا سنگھ دھونی اور ویرات کوہلی کے اثاثوں کی بات کی جائے تو ایک سنسنی خیز رپورٹ سامنے آئی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دھونی کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 10 ارب 40 کروڑ ہے جبکہ ویرات کوہلی ریس میں آگے ہیں اور انکے مجموعی اثاثوں کی مالیت 10ارب 50 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
مزید پڑھیں: سابق بھارتی کرکٹر نے نیدرلینڈز میں ہندوستانی ریسٹورنٹ کھول لیا
ویرات کوہلی کی کمائی کا سب سے زیادہ حصہ بھارتی ٹیم کے معاہدے، مختلف برانڈز کی ملکیت اور سوشل میڈیا پوسٹیں ہیں جبکہ بھارت سے کھیلنے پر انہیں سالانہ 7 کروڑ بھارتی روپے ملتے ہیں۔
بھارت کے سابق کپتان ٹیسٹ میچ کے 15 لاکھ، ون ڈے کے 6 لاکھ اور ٹی20 میں 3 لاکھ میچ فیس لیتے ہیں، آئی پی ایل میں فرنچائز لیگ سے کوہلی 15 کروڑ بھارتی روپے ملتے ہیں۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ گیلی آؤٹ فیلڈ سکھانے پر مداحوں نے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
ویرات کوہلی نے کئی پراجیکٹس میں سرمایہ کاری بھی کی ہوئی ہے، بھارتی کرکٹر اس وقت 18 مختلف برانڈز کے ایمبیسیڈر ہیں، وہ ایک برانڈ سے ساڑھے 7 کروڑ سے 10 کروڑ روپے تک وصول کرتے ہیں۔ اسی طرح کوہلی انسٹا گرام پر پوسٹ کے 8.9کروڑ اور ٹوئٹر پر پوسٹ کرنے کے ڈھائی کروڑ روپے لیتے ہیں۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل کھلیں گے یا نہیں؛ محمد عامر نے بڑا انکشاف کردیا
دوسری جانب رپورٹ میں سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے حوالے سے بھی بتایا گیا ہے کہ وہ 1040 کروڑ بھارتی روپے کمانے والی شخصیت ہیں، انہیں آئی پی ایل میں چنائی سپر کنگز کی ٹیم 12 کروڑ سے زائد جبکہ دیگر کمائی کا ذریعوں میں کمپنیز اور رئیل اسٹیٹ شامل ہیں۔
دھونی کی سرمایہ کاری، سوشل میڈیا پوسٹس مختلف برانڈز کے ساتھ معاہدے اور برانڈز کی ملکیت ہیں۔